• صارفین کی تعداد :
  • 706
  • 7/4/2010
  • تاريخ :

افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریئس نے باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے

کمانڈرجنرل ڈیوڈ پیٹریئس
افغانستان میں امریکی اور اتحادی افواج کے نئے کمانڈرجنرل ڈیوڈ پیٹریئس نے باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی اور اتحادی افواج کے نئے کمانڈرجنرل ڈیوڈ پیٹریئس نے باقاعدہ طور پر اپنی  ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ جنرل پیٹریئس نے اتوار کو کابل میں منعقدہ ایک فوجی تقریب میں افغانستان میں تعینات ایک لاکھ تیس ہزار امریکی اور نیٹو فوج کی کمانڈ سنبھالی۔جنرل پیٹریئس کو افغانستان میں جنرل سٹینلے میک کرسٹل کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جنہیں ایک امریکی جریدے میں ان کے متنازعہ مضمون کی وجہ سے برطرف کر دیا گیا تھا۔جنرل پیٹریئس کو افغانستان میں اپنی نئی ذمدہ داریاں سنبھالنے کے بعد پہلا اہم کام صوبہ قندھار میں طالبان کے خلاف فوجی کارروائی ہو گی۔ یہ کارروائی رواں سال ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔