• صارفین کی تعداد :
  • 954
  • 7/5/2010
  • تاريخ :

مغرب بڑی غلطی کر رہا ہے

رامین مہمان پرست

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک یہ سوچتے ہیں کہ وہ ایران پرپابندیاں لگاکر اپنے اھداف تک پہنچ سکتے ہیں تویہ ان کی غلط سوج ہے۔ رامین مہمان پرست نے اتوار کی رات کو العالم سے گفتگو میں کہا کہ اگر مغربی ممالک منطق اور دانشمندی سے ملت ایران سے تعاون کریں تو ملت ایران بھی ان کے ساتھ بہترین تعاون کریے گي  لیکن اگر مغربی ممالک یہ سوچتے ہيں کہ وہ ملت ایران پر پابندیاں لگاکر اپنے اھداف تک پہنچ سکتے ہیں تو وہ بڑی غلطی کر رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بائیس برس قبل امریکی بحریہ کے ہاتھوں ایرانی مسافر طیارہ کے مارگرائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی اس جارحیت میں دوسونوے افراد جان بحق ہوئےتھے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جاسوس تنظیم دنیا کے مخلتف علاقوں میں ایرانی شہریوں کو اغوا کررہی ہے اور ان اقدامات سے صاف ظاہرہے کہ امریکی حکومت ملت ایران سے دشمنی کررہی ہے ۔رامین مہمان پرست نے کہا کہ امریکی حکام کے قول و فعل میں تضاد پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے بارے میں باراک اوباما انتظامیہ کا رویہ پہلی حکومتوں جیسا ہی ہے اور امریکہ کی پہلی حکومتوں نے بھی ایران پر پابندیاں لگائي تھیں اور ایرانی شہریوں کو اغوا کیا تھا۔       

اردو ریڈیو تہران