• صارفین کی تعداد :
  • 774
  • 7/6/2010
  • تاريخ :

رواں سال کے پہلے چھ مہینوں میں 59 صحافی ہلاک

اخبار
رواں سال کے پہلے چھ مہینوں میں 59 صحافیوں کو فرائض انجام دینے کے دوران ہلاک کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پریس ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا  کے مختلف مقامات پر 2010ء کے پہلے چھ ماہ میں 59 جبکہ 2009ء کے اسی عرصے کے دوران 53 صحافیوں کو ہلاک کیا گیا۔ ایک غیر سرکاری تنظیم نے صحافیوں کے لیے میکسیکو کو خطرناک قرار دیا، جہاں اس سال 4 صحافیوں کو فرض کی ادائیگی کے دوران ہلاک کیا گیا، ان ہلاکتوں کے پیچھے جرائم پیشہ افراد کا ہاتھ ہے۔ میکسیکو میں2000ء سے اب تک 61 صحافیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ میڈیا کے لیے ہنڈراس، پاکستان، نائجیریا اور فلپائن خطرناک ممالک ہیں۔