• صارفین کی تعداد :
  • 949
  • 7/6/2010
  • تاريخ :

امریکی صدر سے ملاقات کے لئے اسرائیلی وزير اعظم امریکہ روانہ ہوگئے ہیں

بنیامن نتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کے لئے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کے لئے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ غاصب صہیونی حکومت اور امریکی صدر کے درمیان آج ملاقات ہوگی ۔ ملاقات کے دوران غزہ کا موضوع سرے فرست ہو گا ۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو وائٹ ہاوس کے دورہ کے دوران امریکی  صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کریں گے ۔ اس موقع پر دونوں رہنما باہمی تعلقات، عالمی مسائل اور یہودی آبادکاری پر اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کے لئے بات چیت کریں گے ۔ دونوں رہنما اس سے پہلے مارچ میں ملاقات کرچکے ہیں ۔ ادھر اسرائیل نے عالمی برادری کو تعمیراتی ساز و سامان غزہ پہنچانے کے لئے اجازت دے دی ہے۔ ادھر یورپی وزرائے خارجہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کے بارے میں اپنی پالیسی تبدیل کرے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور یورپ کے بعض ممالک اسرائیل کی ناز برداری کر رہے ہیں اور اسرائیل کے تمام بھیانک اور سنگين جرائم پر پردہ ڈآلنے اور عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔