• صارفین کی تعداد :
  • 804
  • 7/12/2010
  • تاريخ :

یوگینڈا، دھماکوں میں 64 ہلاک متعدد زخمی

یوگینڈا

یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس چیف کالی کائی ہورا کے مطابق دھماکے کمپالا کے دو ریسٹورانٹس میں اس وقت ہوئے جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ فیفا ورلڈ کپ فٹبال کا فائنل میچ دیکھ رہے تھے۔ دھماکوں کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک ہوگئے ۔ کمپالا سٹی کے پولیس ترجمان کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اور ایمرجنسی ٹیموں جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا ہے۔ تاہم ابھی تک ان دھماکوں کی کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

اردو ریڈیو تہران