• صارفین کی تعداد :
  • 901
  • 7/12/2010
  • تاريخ :

پاکستان پر ایک اور امریکی الزام

سینیٹر کارل لیون

امریکی آرمڈ فو رسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر کارل لیون نےاپنے ایک بیان میں الزام لگایا ہے کہ  ہے پاکستان شمالی وزیرستان میں کاروائی کرنے سے ہچکچا رہا ہے جس کے باعث افغان جنگ متاثر ہورہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹر نے اس کے ساتھ ہی پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کرنے زور دیا ۔ جنگ آن لائن کے مطابق ڈیموکریٹک سینیٹر کارل لیون نے کابل میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے  پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی خدمات کو سراہا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان نے طالبان کے خلاف کاروائی کی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کاروائی کرنے میں ہچکچا رہا ہے جہاں ان کے بقول  ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ یعنی حقانی نیٹ ورک موجود ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے اس رویے سے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ متاثر ہورہی ہے اور پاکستانی علاقوں سے حقانی نیٹ ورک کے دہشت گرد افغانستان میں داخل ہو کر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے حقانی نیٹ ورک کو بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے پر بھی زور دیا ۔

 

اردو ریڈیو تہران