• صارفین کی تعداد :
  • 895
  • 7/12/2010
  • تاريخ :

اسپین نے فٹبال کا عالمی کپ جیت لیا

اسپین

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے سوکرسٹی اسٹیڈیم میں انیسویں فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین نے ہالینڈ کو ہرا کر پہلی مرتبہ عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔  ہالینڈ کی ٹیم فائنل میچ  میں کوئي گول کرنے میں ناکام رہی اور اسپین نے ایک گول کر کے یہ میچ جیت لیا۔ میچ کے آغاز سے ہی اسپین کی ٹیم نے ہالینڈ کے گول پر حملے شروع کر دیے اور دباؤ بڑھانا شروع کر دیا لیکن پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی گول نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے کئی موقعے ملے لیکن دونوں ٹیمیں ہی ان سے کوئی فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ میچ کا واحد گول اسپین کے کھلاڑی انیسٹا نے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیا۔ اور یوں اسپین نے یہ میچ جیت لیا۔

اردو ریڈیو تہران