• صارفین کی تعداد :
  • 972
  • 7/13/2010
  • تاريخ :

ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں سکیورٹی حصار میں یوم شہداء منايا گیا

کشمیر
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں نواسی ویں "یوم شہدا" کے موقع پر وزیراعلیٰ عمرعبداللہ اور دوسرے ہند نواز رہنماؤں نے کڑے سیکورٹی حصار میں منگل کی علیٰ الصبح وادی کے پرانے مزار شہداء پر گل باری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع ‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں نواسی ویں "یوم شہدا" کے موقع پر وزیراعلیٰ عمرعبداللہ اور دوسرے ہند نواز رہنماؤں نے کڑے سیکورٹی حصار میں منگل کی علیٰ الصبح وادی کے پرانے مزار شہداء پر گل باری کی ہے۔

 اس دوران مزار پر عوامی اجتماعات کو روکنے کے لیے سرینگر اور بیشتر اضلاع میں کرفیو اور سخت ترین سیکورٹی پابندیاں نافذ تھیں۔

واضح رہے کہ تیرہ جولائی اُنیس سو اکتیس کو سرینگر کے سینٹرل جیل کے باہر ایک ہجوم پر ڈوگرا مہاراجہ کی پولیس نے اندھا دھند فائرنگ کرکے بائیس نوجوانوں کو ہلاک کردیا تھا۔ اس کے بعد وادی میں احتجاجی تحریک چھِڑ گئی جس میں متعدد افراد مارے گئے۔ کشمیر میں مقامی حکمران اور علیٰحدگی پسند دونوں حلقے تیرہ جولائی کو یوم شہدا مناتے ہیں۔ لیکن علیٰحدگی پسندوں کے اجتماعات کی اجازت نہیں دی جاتی۔