• صارفین کی تعداد :
  • 1021
  • 7/14/2010
  • تاريخ :

اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک فلسطینی خاتون شہید

مظلوم فلسطینی لڑکی
مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملے میں ایک فلسطینی خاتون شہید اور 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےایک فلسطینی خاتون شہید اور5افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی علاقے میں فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور 5 افراد زخمی ہو گئے ۔ اسرائیلی فوج نے حماس کے زیر کنٹرول علاقہ غزہ پٹی کے قریب البرج پر ایک میزائل فائر کیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے ۔ فلسطینی اسپتال ذرائع کے مطابق میزائل ایک گھر پر لگنے کے باعث خاتون شہید ہو گئی جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اسرائیلی فوجی ترجمان نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشتبہ افراد سرحد کے قریب پہنچ گئے تھے اس لئے سیکورٹی اہلکاروں نے ان پر فائر کیا۔