• صارفین کی تعداد :
  • 910
  • 7/14/2010
  • تاريخ :

حزب اللہ پوری طرح تیار؛ صہیونیوں کا حزب اللہ کی قوت کا اعتراف

سید حسن نصراللہ
حزب اللہ لبنان نےتاکید کےساتھ کہاہے کہ لبنان پر صہیونی دشمن کے ہر قسم کےممکنہ حملے کامقابلہ کرنے کےلئے حزب اللہ پوری طرح تیار ہے ؛ صہیونی ذرائع کا اعتراف؛ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سیدحسن نصراللہ کے بیانات اسرائیل کی رائے عامہ پر سب سے زیادہ موثر واقع ہوتے ہیں۔

حزب اللہ کے ایک اہم عہدیدار شیخ نبیل فاروق نے اتوار کو کہا تھا کہ حزب اللہ کے پاس صہیونی اہداف کی پوری اطلاعات موجود ہيں اور اگر صہیونی ریاست لبنان پر حملہ کرے تو حزب اللہ اس کا بھرپور کا جواب دےگی۔

نبیل فاروق نے یہ بھی کہا کہ جنوبی لبنان کے عوام اور اقوام متحدہ کی محافظ امن فورس کے درمیان ہونے والی جھڑپ یونیفل پر صہیونی ریاست کے دباؤ کا نتیجہ تھی تا کہ وہ جنوبی لبنان میں اپنی ذمہ داری بدل دے، لیکن عوام اور فوج کی موجودگی نے اسرائیل اور داخلی موقع پرستوں کا راستہ بند کردیا۔

دریں اثناء صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سیدحسن نصراللہ کے بیانات اسرائیل کی رائے عامہ پر سب سے زیادہ موثر واقع ہوتے ہیں۔

اسرائیل سےشائع ہونے والے اخبار ہا آرٹص نے اینٹلیجنس کے ایک اعلی عہدار کے حوالے سے لکھاہے کہ گذشتہ تیس برسوں ميں تنہا سیدحسن نصراللہ ایسے عرب رہنما ہیں جن کے بیانات اسرائیل کی رائے عامہ کو متاثر کرتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی سنٹرل کمانڈ کے اہم انٹلیجنس افسرجنرل رونین نےچار سال قبل ہونے والی لبنان جنگ کا جائزہ لیا ہے۔

جنرل رونین کے مطابق سیدحسن نصراللہ کی تقریروں نے اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایک مضبوط ہتھیار کا کام کیا تھا۔

صہیونی جنرل کاخیال ہے کہ 1962 میں صرف مصر کے صدر جمال عبدالناصر ایسے آخری عرب رہنما گذرے ہيں جن کے بیانات سے اسرائیل کی رائے عامہ متاثر ہو جایا کرتی تھی ۔

ابنا ڈاٹ آئی آ ڑ