• صارفین کی تعداد :
  • 901
  • 7/17/2010
  • تاريخ :

سلامتی کونسل نے زاہدان میں بم دھماکے کی مذمت کی

سلامتی کونسل
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ایران کے شہر زاہدان میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کے لئے تعاون پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ایران کے شہر زاہدان میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کے لئے تعاون پر تاکید کی ہے۔ سکیورٹی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان ایران کے شہر  زاہدان میں 15 جولائي 2010 ء کے دن ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے تمام حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ  اس حملے میں ملوث افراد اور ان کو مالی تعاون فراہم کرنے والوں کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں عدالت کے حوالے کرنے کے سلسلے میں ایرانی حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بیان میں ہر قسم دہشت گردی کی  شدید مذمت کی ہے۔