• صارفین کی تعداد :
  • 920
  • 7/18/2010
  • تاريخ :

امریکی کانگرس نےتہران میں سوئیس سفیر کے توسط سے ایران کے ساتھ مذاکرت کا پیغام دیا ہے

ایران اور امریکا
ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے خبر دی ہے کہ امریکی کانگرس نے تہران میں سوئیس سفیر کے توسط سے ایران کے ساتھ مذاکرت کا پیغام دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے خبر دی ہے کہ امریکی کانگرس نے تہران میں سوئیس سفیر کے توسط سے ایران کے ساتھ مذاکرت کا پیغام دیا ہے۔ انھوں نے  کہا کہ ایران اور امریکہ کے روابط میں کوئی خاص تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے آج سوئیس کی سفیر سے ملاقات ہوئی جس میں جنیوا میں ہونے والے عالمی پارلیمانی اجلاس میں ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ کے سفر کے سلسلے میں گفتگو ہوئی بروجردی نے کہا کہ سوئیس کی سفیر نے اپنے حالیہ  واشنگٹن دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی کمیشن، ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔ بروجردی نے کہا کہ میں نے سوئیس سفیر سے کہا کہ امریکہ ایک طرف مذاکرات کی بات کرتا ہے اور دوسری طرف ایران کے اندر دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے اور زاہدان جیسے سنگین حادثہ کو جنم دیتاہے اور ایران کے خلاف قرارداد منظور کرواتا ہے ایسی صورتحال میں مذاکرات سے کیا فائدہ ہے؟ انھوں نے کہا کہ میں نے سوئیس کی سفیر پر واضح کردیا ہے کہ اگر امریکہ کے مؤقف میں تبدیلی نظر آئے گی تو تبدیلی کا مشاہدہ کریں گے ۔