• صارفین کی تعداد :
  • 1399
  • 7/19/2010
  • تاريخ :

صیہونی حکومت ناتوان ہے

لبنان کا پرچم
لبنان کی پارلمنٹ میں حزب اللہ کے رکن نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت لبنان کے خلاف دوسری جنگ چھیڑنے کی توانائي نہیں رکھتی۔

نواف الموسوی نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا تجزیہ یہ ہے کہ صیہونی حکومت اس وقت لبنان کےخلاف جنگ چھیڑنے کی توانائي نہيں رکھتی کیونکہ دو ہزار چھے 2006 میں تینتیس روزہ جنگ میں شکست فاش کے بعد حالات بدل چکے ہیں اور مقبوضہ فلسطین کا ہر علاقہ حزب اللہ کے ہتھیاروں کی رینج میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں صیہونی جاسوس نیٹ ورک بری طرح عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں اور یہ احساس صیہونی حکومت کی فوج ، سیکیورٹی فورسس اور سیاسی شخصیتوں میں بھی سرایت کر گيا ہے۔ لبنان میں موبائيل فون کمپنی سے تین صیہونی جاسوس گرفتار کئے گئے ہیں۔ یاد رہے دو ہزآر  چھ  کی جارحیت میں صیہونی حکومت کو حزب اللہ کے جیالوں کے ہاتھوں تاریخی شکست فاش ہوئي تھی ۔

اردو ریڈیو تہران