• صارفین کی تعداد :
  • 940
  • 7/20/2010
  • تاريخ :

کابل میں آج 2 بم دھماکے ہوئے ہیں

کابل
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج بین الاقوامی اجلاس کے قریب راکٹ اور خود کش حملے ہوئے ہیں اجلاس میں 40 ممالک کے وزراء خارجہ سمیت 70 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج  بین الاقوامی اجلاس کے قریب راکٹ اور خود کش حملے ہوئے ہیں اجلاس میں 40 ممالک کے وزراء خارجہ سمیت 70 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔

یہ دھماکے آج صبح کابل کے محلہ خیر خامہ میں ہوئے ہیں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک خود کش حملہ کابل کے محلہ پل محمود خان میں ہوا ہے ان حملوں میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بین الاقوامی اجلاس کے قریب بھی دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔