• صارفین کی تعداد :
  • 922
  • 7/21/2010
  • تاريخ :

مغرب کے دوغلے رویے پر شدید

منوچہر متکی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ منوچہر متکی نے دہتشگردی کے بارے میں مغرب کے دوغلے رویے پرشدید الفاظ میں تنقید کی ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق منوچہر متکی نے کابل بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹن سے ملاقات میں افغانستاان کے بارے میں باراک اوباما کے دور میں بھی سابق امریکی صدر بش کی شکست خوردہ پالیسیوں کی تکرار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا بش اور اوباما کی پالیسیوں میں کوئي فرق نہيں ہے۔ منوچہرمتکی نےعلاقے کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں نئي صورتحال سامنے آ رہی ہے اور ضروری ہے کہ علاقے کے مسائل حل کرنے کے لئے علاقے کے حقائق اور افغان عوام کی ثقافت کو پیش نظر رکھاجائے۔

کیتھرین ایشٹن نے تہران کے ساتھ مذاکرات کرنے پر یورپ کی آمادگي ظاہر کی۔ انہوں نے درخواست کی کہ تہران مغربی ملکوں کےساتھ ایٹمی مذاکرات کریں۔