• صارفین کی تعداد :
  • 890
  • 7/24/2010
  • تاريخ :

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک

کشمیر
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ہندوستانی فوج کا ایک اہلکارہلاک جبکہ ایک جونیئر کمیشنڈآفیسر زخمی ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ہندوستانی فوج کا ایک اہلکارہلاک جبکہ ایک جونیئر کمیشنڈآفیسر زخمی ہو گیاہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع  پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ہلمت پوسٹ پر گشت کے دوران لانس نائیک روہت گورنگ کا پاؤں بارودی سرنگ پر پڑنے کے باعث شدید دھماکہ ہوا اور وہ موقع پر ہلاک جبکہ ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر زخمی ہو گیا۔