• صارفین کی تعداد :
  • 783
  • 7/24/2010
  • تاريخ :

لاہور میں دو مختلف پولیس سٹیشنوں پر فائرنگ اور دھماکوں میں ایک اہلکار ہلاک

لاہور
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو مختلف پولیس سٹیشنوں پر فائرنگ اور ہلکے دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو مختلف پولیس سٹیشنوں پر فائرنگ اور کم شدت کے دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

پہلا واقعہ میں پولیس سٹیشن کے باہر کھڑی گاڑی سے فائرنگ کے علاوہ تھانے کے اندر دستی بم پھینکے گئے جبکہ اس کے کچھ دیر بعد شہر کے ایک دوسرے پولیس سٹیشن کے باہر اوپر تلے کم شدت کے دو دھماکے ہوئے۔

پولیس کے مطابق گلشن راوی کے علاقے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تھانے کے باہر کھڑی گاڑی پر پہلے فائرنگ کی اور پھر عمارت کے اندر دستی بم پھینکے ۔فائرنگ کی وجہ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور ان میں ایک اہلکار سلیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

اطلاعات کے مطابق گلش راوی پولیس سٹیشن پر حملے کے کچھ دیر بعد لیٹن روڈ تھانے کے باہر کم شدت کے دو دھماکے ہوئے ۔ پہلا دھماکہ تھانے کے قریب سی این جی سٹشین پر کھڑی پولیس کی گاڑی میں ہوا جس سے گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا اور جب پولیس اہلکار دھماکے آواز سن کر تھانے کی عمارت سے باہر آئے تو تھانے کے باہر کھڑی ایک دوسری پولیس گاڑی میں بھی دھماکہ ہوا جس سے سب انسپکٹر زخمی ہوگیا ہے۔