• صارفین کی تعداد :
  • 794
  • 7/25/2010
  • تاريخ :

ترکی اور برازیل کا  ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات جاری رکھنےکا عزم

ایران،برازیل اور ترکی

ایک ترک اخبـار نے برازیل کے وزير خارجہ کے ترکی کے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتہ فرانس، جرمنی اور برطانوی وزراء خارجہ بھی انقرہ کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک اخبار زمان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی اور برازیل نے ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا ہے برازیل کے وزير خارجہ سلسو آموريم  انقرہ کا دورہ کریں گے جس میں وہ ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو کے ساتھ  ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کریں گے۔ ادھر اطلاعات کے مطابق  26 سے 28 جولائی تک فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزراء خارجہ بھی انقرہ کا دورہ کریں گے۔