• صارفین کی تعداد :
  • 1169
  • 7/25/2010
  • تاريخ :

افغانستان میں طالبان دور حکومت کے سابق وزیر اطلاعات ملاعبدالحئی مطمعن گرفتار

خبر فوری

افغانستان میں طالبان دور حکومت کے سابق وزیر اطلاعات ملاعبدالحئی مطمعن کو گورنر غزنی اور دیگر اہم کمانڈروں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔افغان حکام کے مطابق یہ گرفتاریاں صوبہ غزنی کے ضلع اندر میں کی گئیں،جہاں افغان نیشنل آرمی اور افغان پولیس نے گزشتہ روز مشترکہ آپریشن کیا تھا۔۔آپریشن کے دوران سابق وزیر اطلاعات عبد الحئی مطمعن کے علاوہ ملا رحمت اللہ اور دیگر چار اہم کمانڈرز کو بھی گرفتار کر کے کابل منتقل کر دیا گیا ہے۔ افغان حکام نے ان گرفتاریوں کو اہم کامیابی قرار  دیا ہے جبکہ طالبان ترجمان نے اس بارے میں کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی  ہے۔

 

روزنامہ جنگ پاکستان