• صارفین کی تعداد :
  • 838
  • 7/25/2010
  • تاريخ :

پاکستان کےفوجی سربراہ کی مدت میں 3سال کے لئے توسیع کا اعلان

پاکستان کا جهنڈا

پاکستان کے وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی نے پاکستان کےموجودہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پر ویز کیانی کی مدت ملازمت میں 3سال کے لئے توسیع کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی نے پاکستان کےموجودہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پر ویز کیانی کی مدت ملازمت میں 3سال کے لئے توسیع کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان جمعرات کی شب قوم سے اپنے ایک خطاب میں کیا ۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور قوم اس وقت دہشت گر دی کے خلاف جنگ میں متحد اور مصروف ہے۔ اس وقت اہم مرحلہ اور وقت کا تقاضا ہے کہ اس تمام صورت حال کو تسلسل سے برقرار رکھا جائے ۔قوم کا حوصلہ بلند رکھنے کے لئے جمہوریت ناگزیر ہے۔ہم نے سوات، ملاکنڈ سمیت قبائلی علاقوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں جو پاک فوج اور جنرل اشفاق پر یز کیا نی کی سر براہی میں ممکن ہو سکیں۔جنرل اشفاق پر ویز کیانی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک اچھے اور پیشہ ور فوجی کی حیثیت سے شہرت کی حامل شخصیت ہیں لہٰذا ان کامیابیوں کے تسلسل کو بر قرار رکھنے کیلئے میں نے صدر آصف علی زردای کی مشاورت سے ان کی مدت ملازمت میں29نومبر2010سے تین سال کے لئے توسیع کی ہے تاکہ دہشت گر دی کیخلاف جنگ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے اور پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کیا جا سکے۔