• صارفین کی تعداد :
  • 858
  • 7/26/2010
  • تاريخ :

افغانستان: طالبان کے حملے، 5 امریکی فوجی ہلاک، 2 اغوا، نیٹو ہلاکتوں کی تعداد 2ہزار ہوگئی  

طالبان

کابل (اے ایف پی،اے پی پی) افغانستان میں اتحادی فوج پر طالبان کے حملوں میں5 امریکی فوجی ہلاک جبکہ طالبان نے2امریکی فوجیوں کو اغوا کر لیا ہے۔دوسری جانب صوبہ خوست کی ایک مسجد میں بم دھماکے سے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے امیدوار مولوی سید اللہ سید ہلاک اور20افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضاے کا خدشہ ہے۔ مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا جب انتخابی امیدوار عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔پانچ امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد افغانستان میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ایساف نے اپنے جاری بیان میں پانچوں ہلاکتوں کی تصدیق کردی ۔ نیٹو ہلاکتوں کے حوالے سیترجمان ایساف کے مطابق واقعہ جنوبی  افغانستان میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آ یا۔