• صارفین کی تعداد :
  • 855
  • 7/26/2010
  • تاريخ :

امریکہ کو تیل کی سپلائی بند کردیں گے

ہوگو چاوز

وینزوئلا کے صدر ہوگو شاویز نے خبردار کیا ہے کہ اگر کولمبیا نے حملہ کیا تو امریکہ کو تیل کی سپلائی بند کر دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وینزوئلا کے صدر ہوگو شاویز نے خبردار کیا ہے کہ اگر کولمبیا نے حملہ کیا تو امریکہ کو تیل کی سپلائی بند کر دیں گے۔کراکاس میں سوشلسٹ پارٹی کی ریلی میں ہزاروں حامیوں سے خطاب میں صدر ہوگوشاویز نے کہا کہ وینزوئلا کےخلاف واشنگٹن کی حمایت کے ساتھ کولمبیا کی سرزمین یا کہیں اور سے مسلح جارحیت ہوئی تو انتہائی اقدام اٹھائیں گے اور امریکی ریفائنریوں تک تیل کا ایک قطرہ بھی نہیں پہنچے گا۔ چاہے اس کی قیمت چکانے کیلئے ہمیں پیٹ پر پتھر ہی کیوں نہ باندھنے پڑیں۔ کولمبیا نے شاویز پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے بائیں بازو کے باغی گروپ کے کیمپس وینزوئلا میں قائم کرنے کی اجازت دی۔ اس الزام کے بعد وینزوئلا نے گزشتہ ہفتے کولمبیا کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔