• صارفین کی تعداد :
  • 990
  • 7/28/2010
  • تاريخ :

اسرائیل نےمقبوضہ فلسطین میں ایک عرب گاؤں کو مسمار کردیا ہے

مظلوم فلسطینی لڑکی 
اسرائیلی حکام نے صحرائے نقب میں واقع عرب آبادی پر مشتمل ایک گاؤں کو بے دردی و بے رحمی کے ساتھ مسمار کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے صحرائے نقب میں واقع عرب آبادی پر مشتمل ایک گاؤں کو بے دردی و بے رحمی کے ساتھ مسمار کر  دیا ہے ۔ اسرائیلی حکام نے ملک کے جنوبی علاقہ میں واقع صحرائے نقب میں آباد ایک گاؤں کو مسمار کر دیا ۔گاؤں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ ان کی ملکیت ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے جنوب میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار بدو عربی آباد ہیں ۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں کو اسرائیل کےعدالتی فیصلہ کے بعد مسمار کیا گیا ہے جس کا مقدمہ دس سال سے چل رہا تھا۔ گاؤں میں کام کرنیوالی سماجی تنظیم کے ایک کارکن کے مطابق ایک ہزار سے زائد پولیس آفیسرز بلڈوزروں کے ساتھ گاؤں میں آئے اور 35گھروں کو مسمار کر دیا جبکہ یہ کوئی نئی بات نہیں اسرائیل نے کئی سالوں سے  عرب فلسطینیوں کی آبادی کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور عرب رہنما اسرائیل کے ان وحشیانہ اقدامات پر خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں۔