• صارفین کی تعداد :
  • 968
  • 7/31/2010
  • تاريخ :

حریری ٹریبیونل کے فیصلے پرخاموشی پر حزب اللہ کی تنقید

حزب اللہ
 حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ رفیق حریری ٹریبیونل کے فیصلے پرخاموش رہنا لبنان میں فتنوں اور بدامنی پھیلانے میں مدد کرنا ہے ۔

حزب اللہ کے شعبہ اطلاعات و نشریات کے سربراہ ابراہیم موسوی نے کہا کہ وہ لوگ جو رفیق حریری عدالت کے فیصلے کے اعلان تک خاموش رہنا چاہتے ہیں انہیں جان لینا چاہیے کہ وہ بھی لبنان کے خلاف عالمی سازشوں میں شریک ہیں۔

ادھر پارلمنٹ میں حزب اللہ کے ایک رکن حسن فضل اللہ نے لبنان کا دورہ کرنےوالے عرب سربراہوں سے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی سازشوں کا مقابلہ کریں۔

یاد رہے آج بیروت میں شام ، لبنان قطر اور سعودی عرب کا سربراہی اجلاس ہونے والا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ رفیق حریری قتل کیس میں  تحقيقاتي ٹریبونل نےحزب اللہ کے بعض رہنماؤں کو ملوث قرار دیا ہے ۔

 

        آئی آر آئی بی