• صارفین کی تعداد :
  • 1005
  • 8/1/2010
  • تاريخ :

کشمیرمیں حالات ایک بار پھر خراب

کشمیر

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ کےنتیجےمین کم از کم ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہيں ۔

پرس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں اس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب ہندوستانی حکام نے جمعہ کےدن جھڑپوں کےدوران زخمی ہونےوالے نوجوان کےمرنےکی خبر دی ۔

اس نوجوان کی موت کےبعد جمعہ کےدن مظاہرین پر ہونےوالی فائرنگ میں مرنے والوں کی تعداد چار تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق کشمیر میں شدید ہنگامہ آرائی کے بعد وادی کے کئی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی تعداد بڑھا دی گئی اور کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق پٹن کے علاقے میں مظاہرین نے ایک پولیس اسٹیشن کو نذر آتش کر دیا۔ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حال ہی میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 17 افراد کے قتل کی تفتیش کا حکم دیا تھا۔

 

اردو ریڈیو تہران