• صارفین کی تعداد :
  • 895
  • 8/1/2010
  • تاريخ :

امریکیوں کی دراندازی ثابت ہوچکی ہے

رامین مہمان پرست

  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان مہمان پرست نےکہا ہے کہ ایران میں تین امریکی شہریوں کا غیرقانونی داخلہ ثابت ہے اور اب انھیں کسی بھی دوسرےشخص کی مانند قانون کےسامنےجوابدہ ہونا چاہئے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے ایران میں تین امریکی شہریوں کےغیرقانونی داخلے کی خلاف ورزی کےبارے میں کہا کہ بعض یورپی شہروں میں حالیہ صحافتی سینیریو یا سیاسی دباؤ کے ذریعےان ملزموں کےکیس پراثر انداز ہونے کی کوشش کا عدلیہ کی خودمختاری پر کوئی اثر نہيں پڑے گا اور مذکورہ موضوع کا تعلق صرف کورٹ سے ہے اور اس مسئلے کا اسی تناظر میں جائزہ لیا جائے گا۔

مہمان پرست نےاس کےساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جیل میں تینوں امریکی قیدیوں کو اسلامی اور انسانی بنیادوں پر بھرپور سہولیات فراہم ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے امریکہ میں قید ایرانیوں اور ایران میں قید تینوں امریکیوں کےدرمیان رابطےکے بارےمیں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پرتاکید کرتے ہوئے کہ ان دونوں موضوعات میں کوئی تعلق نہيں ہے ، امریکہ میں گرفتار قیدیوں کےساتھ انسانی اور عالمی قوانین کےمطابق سلوک کئےجانےکا مطالبہ کرتا ہے اور ان میں سے اکثر کو سیاسی محرکات کی بنیاد پرگرفتار کیا گیا ہے اور انھیں جلد سےجلد آزاد ہونا چاہئے۔

امریکہ کےصدرباراک اوباما نے کل گذشتہ برس ایران میں غیرقانونی طور داخل ہونے والے امریکیوں کو مہم جو قرار دیا اور کہا کہ ان کا امریکی حکومت سےکوئي تعلق نہيں ہے۔ 

 

اردو ریڈیو تہران