• صارفین کی تعداد :
  • 1055
  • 8/2/2010
  • تاريخ :

برطانوی سفیر سے پاکستان کا احتجاج

پاکستان کا جهنڈا

  پاکستان کی حکومت نے آج برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے برطانوی وزیراعظم کے پاکستان مخالف بیان پر احتجاج کیا ہے۔ یاد رہے پاکستانی حکومت اور عوام ڈیویڈ کمیرون کے اس بیان پر شدید غصےمیں ہیں کہ پاکستان دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے ۔ کراچی میں عوام کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے ڈیویڈ کیمروں کے بیان کی مذمت کی ۔ مظاہرین نے برطانیہ کے خلاف نعرے لگائے اور برطانوی وزیراعظم کا پتلا نذر آتش کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ ہندوستان میں کہا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے ۔ اس بیان سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں کشیدگي آ گئي ہے ۔

 

اردو   ریڈیو تہران