• صارفین کی تعداد :
  • 849
  • 8/8/2010
  • تاريخ :

فیدل کاسترو : امریکہ نے اگر ایٹمی جنگ چھیڑی تو وہ خود بھی تباہ ہوجائے گا

فیدل کاسترو
کیوبا کے رہنما فیدل کاسترو نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے کسی ملک کے خلاف ایٹمی جنگ چھیڑی تو دنیا کے ساتھ ساتھ وہ خود بھی بڑی تباہی کا شکار ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیوبا کے رہنما فیدل کاسترو نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران یا کسی دوسرے ملک کے خلاف ایٹمی جنگ چھیڑی تو دنیا کے ساتھ ساتھ وہ خود بھی بڑی تباہی کا شکار ہوجائے گا۔ کاسٹرو نے کہا صدر اوبامہ ایسا کرنے سے گریز کریں۔ چار سال میں پہلی بار پارلمینٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیوبا کے سابق صدر نے خبردار کیا کہ اگر تہران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو اس کے تباہ کن نتائج بر آمد ہونگے۔ کاسترو کا کہنا تھا کہ اگر ایسی جنگ سے بچنے کی کوشش نہ کی گئی تو اس کے تباہ کُن اثرات ہوں گے۔ لاکھوں افراد موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔ خود امریکا کے بڑی تعداد میں شہری اور فوجی ہلاک ہوجائیں گے۔ اور نسلِ انسانی کی بقا خطرے میں پڑسکتی ہے۔