• صارفین کی تعداد :
  • 943
  • 8/9/2010
  • تاريخ :

موقع ضائع نہ کریں 

علی اصغر سلطانیہ
ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی میں ایران کےمستقل نمائندے علی اصغرسلطانیہ نے مغرب اور امریکہ کو نصیحت کی ہے کہ وہ مذاکرات کے لئے ویانا گروہ کے نام ایران کے خط کے بعد پیدا ہونےوالے موقع کوضائع نہ کریں۔

مہرنیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی اصغرسلطانیہ نے تہران کے ایٹمی مسئلے کےقانونی ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے این پی ٹی معاہدے کے سلسلے میں اب تک کوئی غلطی نہيں کی ہے اور آئی اے ای اے کی تمام رپورٹیں اس بات کاثبوت ہیں کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پرامن ہیں۔

ایٹمی انرجی میں ایران کےنمائندے نےاس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی تمام ایٹمی سائٹوں پر آئی اے ای اے کے کیمرے فعال ہيں کہا کہ آئی اے ای اے نے ہمیشہ اس کو سراہا ہے۔

علی اصغرسلطانیہ نے تاکید کےساتھ کہاکہ ایران کبھی بھی این پی ٹی سےباہر نہيں نکلا اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ اپنا تعاون ختم نہيں کیا ہے۔