• صارفین کی تعداد :
  • 925
  • 8/9/2010
  • تاريخ :

مسلمان متحد اور دوست رہیں

آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور گینے بیساؤ کا صدر
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ امت مسلمہ ایک عظیم اور باصلاحیت مجموعہ ہے اور مسلمان قوموں کو چاہئے کہ وہ چاہے جہاں بھی رہیں ایک دوسرے کے متحد اور دوست رہیں۔

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج تہران میں گینے بیساؤ کے صدر مالام باسای سانھا سے ملاقات میں کہا کہ ایران اسلامی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کرتا ہے اور اگر مسلمان قوموں اور حکومتوں کےدرمیان اچھی طرح تعاون پیداہوجائے تو دنیا کےتمام مسلمانوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔

رہبر انقلاب اسلامی نےافریقہ کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ سامراج کا مداخلت پسند ہاتھ، طویل عرصےسے، افریقہ بالخصوص اس براعظم کے مغربی علاقے کےلئے بہت سے مسائل پیدا کئے ہوئے ہے لیکن اب قومیں بیدار ہوچکی ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی زمین تلاش کر رہی ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے افریقہ اور اس براعظم کے امن و سیکورٹی کی اہمیت اور تعمیر و ترقی پر تاکید کی ۔

اس موقع پر گینے بیساؤ کے صدر نے کہا کہ میں نے ایران میں اپنے قیام کے دوران ایران کی بعض صنعتی اور سائنسی صلاحیتوں اور ترقی کا خود مشاہدہ کیا ہے اور انھیں دیکھ کرحیرت زدہ رہ گیا ہوں۔

مالام باسای سانھا نے مزید کہا کہ ملت ایران کی توانائیاں، اور حیرت انگیز ترقی قوموں کے لئے باعث فخر شمار ہوتی ہیں۔

اردو ریڈیو تہران