• صارفین کی تعداد :
  • 901
  • 8/10/2010
  • تاريخ :

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں احتجاج جاری

ہندوستان
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں حریت کانفرنس کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد وادی کے بیشتر علاقے سنسان ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائ‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام  جموں و کشمیر میں حریت کانفرنس کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد وادی کے بیشتر علاقے سنسان ہیں اطلاعات کے مطابق  کرفیو کے باوجود سری نگر اوردیگر شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کیا ہوا ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔کرفیو میں اتوار کو ایک روز کی نرمی کی گئی تھی، وادی گذشتہ تیرہ روز سے کرفیو کی گرفت میں ہے۔گیارہ جون سے شروع ہونیوالے ہنگاموں سے علاقے میں اب تک پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔