• صارفین کی تعداد :
  • 828
  • 8/11/2010
  • تاريخ :

نتن یاہو میں ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے

فیدل کاسترو
کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو نے کہا ہے کہ اسرائیل کبھی بھی امریکہ سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرےگا کیونکہ اس اقدام سے ایٹمی طاقتوں کی اسرائیل سے دشمنی ہوجائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانوسٹی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو نے کہا ہے کہ  اسرائیل کبھی بھی امریکہ سے پہلے ایران پر حملہ   نہیں کرےگا کیونکہ اس اقدام سے ایٹمی طاقتوں کی اسرائیل سے دشمنی ہوجائے گی۔ کاسٹرو نے کیوبا ڈیبٹ سائٹ پر ایک مطلب میں کہا ہے کہ  ناممکن ہے کہ اسرائیل امریکہ سے پہلے ایران پر حملہ کرے کیونکہ اسرائيل کے اس اقدام سے ایٹمی طاقتوں کی تل ابیب کے ساتھ دشمنی ہوجائے گی۔ کیوبا کے رہنما نے لکھا ہے کہ سی آئی اے کے بعض سابق افسروں نے باراک اوبامہ کو ایران کے خلاف کارروائی کرنے پر خـردار کیا ہے۔ کیوبا کے رہنما نے اس سے قبل اپنی ایک تقریر میں کہا تھا ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی اقدامات سے دنیا میں بحران پیدا ہوگا لہذآ امریکی اور اسرائیلی اقدامات کے خلاف استقامت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔