• صارفین کی تعداد :
  • 1133
  • 8/14/2010
  • تاريخ :

پاکستان میں سیلاب زدگان کی رجسٹریشن کا کام نادرا انجام دے گی

رحمان ملک
پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی رجسٹریشن کا کام نادرا انجام دے گی

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذراء کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی رجسٹریشن کا کام نادرا انجام دے گی جبکہ محکمہ سماجی بہبود سیلاب زدگان کے فارم مکمل کرنے اور دیگر امور میں معاونت دے گا۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد میں ایک اعلٰی سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزارت سوشل ویلفیئر کے سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ، چیئرمین نادرا اور دیگر سرکاری افسر شریک ہوئے۔ اس موقع پر سیلاب زدگان اور ان کے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔