• صارفین کی تعداد :
  • 965
  • 8/15/2010
  • تاريخ :

اسرائیل کے ایٹمی تجربات کے بارے میں سی آئی اے کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں

اسرائیل
ایک برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے ایٹمی تجربات کے بارے میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی  اخبار گارڈین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے ایٹمی تجربات کے بارے میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

گارڈین نے ایک یونیورسٹی استاد نورمن دومبی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے ایٹمی تجربہ کے بارے میں مؤثق شواہد موجود ہیں ۔

 اس استاد کے مطابق سی آئی اے نے 2004 ء میں سی آئی اے نے ایک رپورٹ پیش کی جس میں اسرائیل کی ایٹمی سرگرمیوں کی تائید کی گئی ہے اس کے مطابق اسرائیل ایٹمی تجربہ سے اپنے نقائص دور کرکستا ہے اور یہ کام اسرائیل انجام دے چکا ہے۔  اسرائیل کے ایٹمی شعبہ کے ایک اہلکار پوزی اون نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کو پوشیدہ رکھنا اب اسرائیل کے لئے ضروری نہیں اسرائيل کو اب اپنی ایٹمی ہتھیاروں کو ظآہر رکدینا چاہیے اس کے مطابق اسرائیل کا ایٹمی منصوبہ 40 سال سے کامیابی کے ساتھ  جاری ہے۔