• صارفین کی تعداد :
  • 915
  • 8/16/2010
  • تاريخ :

اسامہ کی گرفتاری یا قتل امریکی ترجیحات میں شامل ہے

کمانڈرجنرل ڈیوڈ پیٹریئس
افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹرئیس نے طالبان کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن کی گرفتاری یا ہلاکت امریکی فوج اور حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹرئیس نے امریکی ٹی وی چینل  این بی سی کے ساتھ گفتگو میں  طالبان کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن کی گرفتاری یا ہلاکت امریکی فوج اور حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔امریکی جنرل نے کہا کہ افغانستان میں امن قائم کرنے کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکرات اہم ہیں۔ جنرل ڈیوڈ پیٹرئیس نے کہا ہے کہ افغانستان سے 2011 میں فوج کے انخلاء پر عمل کرنا لازمی نہیں ہے۔