• صارفین کی تعداد :
  • 1146
  • 8/16/2010
  • تاريخ :

اسرائیل نے امریکہ سے دنیا کا سب سے مہنگا اور پیشرفتہ جنگي جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے

طیّاره
اسرائیلی اخـبار یدیعوت آہارنوت کے مطابق اسرائیل نے امریکہ سے دنیا کا سب سے مہنگا اور پیشرفتہ جنگي جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی اخـبار یدیعوت آہارنوت کے مطابق اسرائیلنے امریکہ سے دنیا کا سب سے مہنگا اور پیشرفتہ جنگي جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرئیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے امریکی ساختہ جنگی طیارہ F-35 خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ خریداری کے بعد اسرائیلی ایئر فورس کی صلاحیتوں میں ترقی ہوگی۔ وزیر دفاع نے ملٹری کے لیےF-35 خریدنے کی سفارشات پر ایف35 خریدنے کی منظوری دی۔ اسرئیل ابتدائی مرحلے میں 2.75 ارب ڈالر کے 20 طیارے خریدے گا۔ سیکورٹی کا بینہ کی منظوری کے بعد اسرئیل کی طرف سے یہ سب سے مہنگے ترین ہتھیاروں کی خریداری ہوگی۔ واضح رہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں ہر لحاظ سے اسرائيل کو مضبوط اور مستحکم رکھنے کی تلاش و کوشش کر رہا ہے۔