• صارفین کی تعداد :
  • 1136
  • 8/16/2010
  • تاريخ :

یورینیم افزودہ کرنے کے دس مکانات کی تلاش کا کام مکمل

علی اکبر صالحی
اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یورینیم افزودگی کے مزید دس مکانات کی تلاش کا کام مکمل ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کابینہ کے اجلاس کے ضمن میں کہا ہے کہ یورینیم افزودہ کرنے کےمزید دس مکانات کی تلاش کا کام مکمل ہوگيا ہے۔ صالحی نے ایٹمی ایندھن کے تبادلے کے سلسلے میں وایانا گروپ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ویانا گروپ نے ذرائع ابلاغ میں تو اپنی آمادگي کا اعلان اور اظہار کیا ہے لیکن ابھی تک باقا‏عدہ اور باضابطہ طور پر کوئی  اقدام انجام نہیں دیا۔ صالحی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران گفتگو کے لئے آمادہ ہے ایٹمی ایندھن کے تبادلے کا اقدام اعتمادی بحال کرنے کے لئے ایک اچھا اقدام ہے جو فریقین کے لئے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔