• صارفین کی تعداد :
  • 931
  • 8/17/2010
  • تاريخ :

اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ نام نہاد مذاکرات کو بھی رد کردیا ہے

اسرائیل
اسرائیل کے ایک اعلیٰ عہدیدارنے کہا ہے کہ اسرائیل، فلسطینیوں کے ساتھ مشروط براہ راست مذاکرات نہیں کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل، فلسطینیوں کے ساتھ مشروط براہ راست مذاکرات نہیں کرے گا۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ  کسی بھی قسم کی پیشگی شرط تسلیم نہیں کی جائے گی۔ اس سے قبل فلسطینی ایوان صدر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر محمود عباس اور امریکی صدر باراک اوبامہ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ جارج میچل کے معاون ڈیوڈ ھل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اسرائیل سے براہ راست بات چیت کے معاملے پراہم پیش رفت ہوئی ہے۔ فلسطینی صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے بتایا کہ فلسطینی صدر اور امریکی اہلکار کے درمیان اسرائیل سے امن بات چیت آگے بڑھانے کے لیے مختلف پہلوں پر بات چیت جاری ہے۔ اب تک کی ملاقاتوں میں کافی پیش رفت بھی ہوئی ہے واضح رہے کہ  اسرائیل مشرق وسطی میں امن کا خواہاں نہیں اور نہ ہی اس سے امن کی توقع کی جا سکتی ہے امریکہ اسرائیل کا حامی ملک ہے اور امریکہ کی وساطت سے اسرائيل کے ساتھ کبھی بھی مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ امریکہ اسرائیل کا طرفدار اور حامی ہے۔