• صارفین کی تعداد :
  • 1174
  • 8/18/2010
  • تاريخ :

بوشہر ایٹمی پلانٹ پر اسرائیلی دھمکیاں تکراری اور بے معنی ہیں

رامین مہمان پرست
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بوشہر ایٹمی پلانٹ پر اسرائیلی دھمکیاں تکراری اور بے معنی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  رامین مہمانپرست نے ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا ہے کہ بوشہر ایٹمی پلانٹ پر اسرائیلی دھمکیاں تکراری اور بے معنی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایٹمی ایندھن والے ایٹمی پلانٹ کو نقصان پہنچانا بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے ترجمان نے کہا کہ ایٹمی ایندھن بوشہر پلانٹ کے پاس ہے اور بوشہر ایٹمی پلانٹ پر کسی بھی قسم کی کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا انھوں نے کہا کہ ایران ملک میں 20 ایٹمی پلانٹ تعمیر کرنے کا  پروگرام بنا چکا ہے اور ایٹمی پلانٹس کی تعمیر میں ایران دوسرے ممالک سے بھی تعاون لینے کے لئے تیار ہے ۔