• صارفین کی تعداد :
  • 924
  • 8/18/2010
  • تاريخ :

ایک فلسطینی شہید

غزه
غزہ پٹی پرصیہونی فوج کے حملے میں ایک فلسطینی مجاہد شہید ہوگیا ہے۔

فلسطین کےمرکزاطلاع رسانی کی رپورٹ کےمطابق صیہونی فوج نےجنوبی غزہ کے خان یونس علاقےپرحملہ کیا جس کےنتیجےمیں جہاد اسلامی کاایک جوان شہید اور ایک قابض فوجی زخمی ہوگیا۔

صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کو تقریبا بیس مہینے کا عرصہ گذرنے کے باوجود صیہونی فوج اپنی جارحیت اور حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

بیس مہینے پہلے غزہ پر صیہونی فوج کے سنگین حملوں میں پانچ سو عورتوں اور بچوں سمیت کم سے کم پندرہ سو فلسطینی شہید پانچ ہزار پانچ سو زخمی ہوگئے تھے۔

 

اردو ریڈیو تہران