• صارفین کی تعداد :
  • 944
  • 8/21/2010
  • تاريخ :

ایران اور روس نے تین معاہدوں پر دستخط کئے ہیں

ایران اور روس
اسلامی جمہوریہ ایران اور روس نے بوشہر ایٹمی پلانٹ کے سلسلے میں تین معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور روس  کے حکام نے بوشہر ایٹمی پلانٹ کے سلسلے میں تین معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔دونوں ممالک کے حکام نے بوشہر کے مکمل طور پر ایٹمی پلانٹ ہونے کی دستاویز پر دستخط کئے ہیں اس کے علاوہ دونوں ممالک کے حکام نے ایک مشترکہ کمپنی کی تشکیل کے معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں جو بوشہر ایٹمی پلانٹ پر نگرانی جاری رکھےگی دونوں ممالک کے حکام نے بوشہر کے ایٹمی پلانٹ کےبعض اقدامات کی تکمیل تک تعاون کی دستاویز پر بھی دستخط کئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی  اور روسی ایٹمی ادارے کے سربراہ سرگئی کرینکو کی موجودگی میں آج ایران نے بوشہر میں اپنے ایٹمی پلانٹ میں ایندھن بھرنا شروع کردیا ہے۔ اس موقع پر بین الاقوامی ایٹمی ادارے کے معائنہ کار بھی موجود تھے بوشہر ایٹمی پلانٹ میں ایندھن بھرنے کا مطلب یہ ہے کہ ایٹمی پلانٹ کی تمام آزمائشیں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوچکی ہیں بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں 1000 میگاواٹ بجلی تیار کی جائے گی بوشہر ایٹمی پلانٹ میں ایندھن بھرنے کے بعد ایران عملی طور پر ایٹمی بجلی بنانے والے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔