• صارفین کی تعداد :
  • 908
  • 8/21/2010
  • تاريخ :

صوبہ ہلمند میں طالبان نے 30 افراد کو ہلاک کردیا ہے

طالبان
افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان نے لشکر گاہ سے سنگین تک سڑک تمعیر کرنے والی ایک تعمیراتی کمپنی کی عمارت پر حملہ کر کے تیس افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان نے لشکر گاہ سے سنگین تک سڑک تمعیر کرنے والی ایک تعمیراتی کمپنی کی عمارت پر حملہ کر کے تیس افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق طالبان کا حملہ تقریباً تمام دن جاری رہا اور اس دوران تیس افراد ہلاک ہو گئے۔ ابھی تک ہلاکتوں کی مکمل تعداد اور شناخت کے بارے میں واضح نہیں ہو سکا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ منتقل کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی قومیت کے بارے میں ابھی نہیں بتایا گیا ہے لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ طالبان کے حملے میں ہلاک ہونے والے تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے والے افغان کارکن اور سکیورٹی گارڈز تھے۔