• صارفین کی تعداد :
  • 901
  • 8/23/2010
  • تاريخ :

بوشہر ایٹمی پلانٹ میں ایران اور روس کا تعاون بہت اچھا اور مثبت ہے

ہانس بلیکس
اقوام متحدہ کے ایٹمی ہتھیاروں کےسابق انسپکٹر ہانس بلیکس نے بوشہر ایٹمی پلانٹ میں ایران اور روس کے تعاون کو بہت ہی اچھا اور مثبت قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ایٹمی ہتھیاروں کےسابق انسپکٹر ہانس بلیکس نے بی بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بوشہر ایٹمی پلانٹ میں ایران اور روس کے تعاون کوبہت ہی  اچھا اور مثبت قرار دیا ہے۔ روس کا ایران کو ایٹمی ایندھن فراہم کرنا مثبت اور اچھا قدم ہے اور ایران اس طرح ایران عالمی برادری پر ایٹمی ایندھن فراہم کرنے کے سلسلے میں اعتماد کر سکتا ہے۔ اس نے کہا کہ جب تک ایران یورینیم افزودہ کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھے گا اس وقت تک مغربی ممالک کے ساتھ اس کی کشیدگی جاری رہے گي اس قبل امریکی وزیر خارجہ نے بھی اسی قسم کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بوشہر ایٹمی پلانٹ کے کام کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اس سے پرامن مقاصد کے لئے استفادہ کرنا چاہتا ہے ایران کا بوشہر ایٹمی پلانٹ 35 سال کے بعد پایہ تکمیل کو پہنچا ہے اس پلانٹ کا ٹھیکہ جرمن کمپنی کو دیا گیا تھا لیکن جرمن کمپنی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد بوشہر پلانٹ پر کام کرنا بند کردیا تھا پھر ایران نے بوشہر ایٹمی پلانٹ کی تکمیل کا ٹھیکہ روس کے حوالے کردیا اور مختلف نشیب و فراز کے بعد 35 سال کی مدت میں ایران کا پہلا ایٹمی پلانٹ مکمل ہوا ہے۔