• صارفین کی تعداد :
  • 781
  • 8/31/2010
  • تاريخ :

امریکہ نے انقلاب اسلامی کا راستہ روکنے کےلئے انتہا پسندوں کی حمایت کی تھی

آیت الله هاشمی رفسنجانی
مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ مغربی ممالک اسلام کو بدنام کرنے کے لئے القاعدہ اور دہشت گردوں کی کارروائیوں کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ امریکہ نے انقلاب اسلامی ایران کو روکنے کے لئے شدت پسندوں کو بڑے پیمانے پر مدد فراہم کی لیکن حکمت خدا سے یہ مصیبت امریکہ کے گلے ہی پڑ گئی ۔

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ نے ممتاز قاریوں اور حافظوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک اسلام کو بدنام کرنے کے لئے القاعدہ اور دہشت گردوں کی کارروائیوں کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ امریکہ نے انقلاب اسلامی ایران کو روکنے کے لئے شدت پسندوں کو بڑے پیمانے پر مدد فراہم کی لیکن حکمت خدا سے یہ مصیبت امریکہ کے گلے ہی پڑ گئی ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ قرآن مجید آسمانی کتاب ہے اور قرآن کریم اور اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات کو روز بروز فروغ مل رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی واضح ہے انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے القاعدہ جیسے انتہا پسند گروہوں کی پہلے مدد فراہم کی اور پھر ان سے مقابلہ کے بہانہ سے مسلمان ممالک کو کمزور کرنے کے لئے لشکر کشی کی لیکن اللہ تعالی دشمن کے تمام منصوبوں کو ناکام بنادےگا۔

ابنا ڈاٹ آئی آ ڑ