• صارفین کی تعداد :
  • 858
  • 8/31/2010
  • تاريخ :

مسلمان قومیں امریکہ کے فریب میں نہیں آئيں گی

ڈاکٹر علی لاریجانی
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں امریکہ کی سرپرستی میں سازشی مذاکرات نہ کبھی کامیاب ہوئے ہیں اور نہ ہونگے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں  کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں امریکہ کی سرپرستی میں سازشی مذاکرات نہ کبھی کامیاب ہوئے ہیں اور نہ ہونگے انھوں نے کہا کہ امریکہ کسی ایک فلسطینی کو فریب دے سکتا ہے لیکن وہ مسلمان قوموں کو ہرگز فریب نہیں دے پائے گا امریکی کی سرپرستی میں ہونے والے مذاکرات کا انجام اناپلس مذاکرات جیسا ہی ہوگا لاریجانی نے کہا کہ امریکہ فریق ہے منصف نہیں، امریکہ اسرائیل کا حامی ہے، امریکہ فلسطینیوں کا مخالف ہے امریکہ مذاکرات میں اسرائيل کی طرفداری کرتا ہے لہذا امریکہ کی سرپرستی میں ہونے والے مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہوئے اور نہ ہی کامیاب ہوں گے کیونکہ یہ مذاکرات عدل و انصاف  کی بنیاد پر استوار نہیں ہیں۔

ابنا ڈاٹ آئی آڑ