• صارفین کی تعداد :
  • 886
  • 9/8/2010
  • تاريخ :

قرآن مجید کی توہین کے پیچھے اسرائیلی سازش کارفرما ہے

ڈاکٹر اعوانی

حکمت و فلسفہ ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ قرآن مجید کی توہین کرنے میں اسرائیلی سازش کارفرما ہے۔

حکمت و فلسفہ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر غلام رضا اعوانی نے مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 ستمبر کے حملوں کے موقع پر فلوریڈا کے چرچ کی طرف سے قرآن مجید کی توہین کا اقدام امریکہ کے لئے باعث شرم ہے انھوں نے کہا فلوریڈا میں قرآن مجید کی توہین کے منصوبے کے پیچھے اسرائیلی سازش کارفرما ہے۔ انھوں نے کہا کہ چرچ کے اس پادری کے اقدام کی تمام مذاہب کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے اور عیسائی برادری فلوریڈا چرچ  کے اس اقدام کی سخت مخالف ہے انھوں نے کہا کہ امریکی میں تمام سیاسی اور مذہبی حلقوں اس اقدام کی مذمت جاری ہے انھوں نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے اس اقدام کی مذمت کافی نہیں بلکہ پادری کے خلاف قانونی اقدام کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ قرآن مجید کی توہین کے بعد مسلمان خاموش تماشائي نہیں رہیں گے۔