• صارفین کی تعداد :
  • 859
  • 9/12/2010
  • تاريخ :

مظلوم کی حمایت ایران کی حمایت ہے 

ڈاکٹراحمدی نژاد
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا ہےکہ ملت ایران کی فطرت، ثقافت کی تشکیل، منطق کی بنیاد پرحرکت اور ظلم کامقابلہ اورمظلوم کی حمایت ہے۔

ارناکی رپورٹ کے مطابق صدراحمدی نژاد نے آج ٹی وی پروگرام صبح بخیر ایران میں مزید کہا کہ معنویت و انصاف کے ساتھ ترقی کی جانب ملت ایران کا تیز رفتار سفر مزید تیزی سے جاری رہے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ اگر حکومت منہ زوروں کے خلاف کوئی بات کرتی ہے اور ان کی زیادہ خواہی کے خلاف کھڑی ہوتی ہے تو درحقیقت ملت ایران کے دل کی بات اور مطالبات پر عمل کرتی ہے۔

صدر احمدی نژاد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس وقت ملت ایران کے سامنے مختلف میدان کھلے ہوئے ہيں کہا کہ دنیا میں انصاف قائم ہونے کی میری امید اور پاکيزگی پر میرا یقین ملت ایران کی تمدن سازی اور تعمیر ثقافت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ قوم بالخصوص ایرانی نوجوانوں کا جوش و جذبہ ایسا ہے جسے بیان نہيں کیا جا سکتا۔

اردو ریڈیو تہران