• صارفین کی تعداد :
  • 3809
  • 9/14/2010
  • تاريخ :

گیلان میں شفا بخش چشمے

گیلان میں شفا بخش چشمے

بہت ہی کم لوگ ایسے ہونگے جو ایران کے صوبہ گیلان کو وہاں پر پاۓ جانے والے پانی کے مفید اور شفا بخش  چشموں کی بدولت پہچانتے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے دنیا کے اس خوبصورت خطے میں صاف اور گرم پانی کے بہت سے شفا بخش چشمے ہیں جو ابھی تک دنیا کی نظر سے پوشیدہ ہیں اور  ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں منظر عام پر لایا جاۓ  تاکہ دکھی انسان اس سے فائدہ  اٹھا سکے ۔ صوبہ گیلان ندیوں، خوبصورت جنگلوں، ساحلوں، آبشاروں، تالابوں، باغات اور بہت سی بےنظیر قدرتی نعمتوں سے مالامال جگہ ہے جس میں ایک آئیڈیل سیاحتی مقام کی تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔

گیلان میں شفا بخش چشمے

سیاحتی مسائل کے ایک ماہر کے مطابق صوبہ گیلان میں صاف گرم پانی کے چشموں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان میں سے بہت ہی کم چشموں سے ابھی تک فائدہ اٹھایا جا رہا ہے ۔ باقی چشموں سے مختلف وجوہات کی بنا پر ہم فائدہ نہیں اٹھا پا رہے ہیں اور وہ عام لوگوں کے استعمال میں نہیں ہیں ۔ ان وجوہات میں ان چشموں تک رسائی میں مشکلات، وسائل کی کمی، عدم نشاندہی، وغیرہ وغیرہ شامل ہیں ۔ ان چشموں کے پانی میں ایک خاص تاثیر پائی جاتی ہے جو مختلف بیماریوں مثلا لمبی مدت کی قبض، جگر کی بیماریوں، جلدی بیماریوں اور بہت سے دوسرے امراض میں بہت ہی مفید  ہے ۔

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

دارالعبادہ یزد

مشہد اردہال کربلائے ایران