• صارفین کی تعداد :
  • 1032
  • 9/28/2010
  • تاريخ :

ملت ایران کی استقامت میں اصلی کردار خواتین کا ہے

محمود احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا ہے کہ مقدس دفاع، اسلامی انقلاب اور ملت ایران کی استقامت میں اصلی اور مرکزی کردار کا رہا ہے۔

اردو ریڈیو تہران کے نمائندےکی رپورٹ کےمطابق آج جنوب مغربی ایران کےشہر آبادان میں خواتین شہدا کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اگرکوئی قوم تمام بدعنوان طاقتوں کےخلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے تو اس کی استقامت، ماؤں، عورتوں اور بیٹیوں کے سبب ہوتی ہے کہا کہ ماؤں اور عورتوں کا تحمل، ملت ایران کی استقامت کا خالق ہے۔

صدراحمدی نژاد نے کہا کہ اگر ثقافت، شجاعت، عزت اور خداجوئی کا کوئی اثر باقی ہے تو وہ اسلامی عورتوں کے ایثار و قربانی کی وجہ سے ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد، خاتون شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لئے آبادان کے دورے پر ہيں۔