• صارفین کی تعداد :
  • 1030
  • 10/3/2010
  • تاريخ :

رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے کا خیر مقدم

 حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای

لبنان کی مذھبی شخصیتوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے ایک فتوی جاری کرکے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجات و امھات مومنین کے احترام کو واجب اور بے حرمتی کو حرام قراردیا ہے۔

لبنان کی تحریک عمل اسلامی کے سکریٹری جنرل، شیخ عبدالناصر الجبری نے رہبرانقلاب اسلامی کے اس فتوے کو سراہتےہوئے کہا ہے کہ امت اسلامی کے رہبروں کی ہوشیاری سے امریکہ اور صیہونی حکومت کی فتنہ انگيزی کی سازشیں ناکام ہوجاتی ہیں۔

 مزاحمت کی حامی سنی تنظیم کے سربراہ شیخ ماہرمزہر نے بھی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای کے اس فتوے کی حمایت کرتےہوئے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی کی ذات امت اسلامی کے رہبر کی تمام خصوصیات کی حامل ہے۔

لبنان میں اسلامی مبلغین کے قائد شیخ محمد ابوالقطع نے تاکید کی ہے کہ دشمنان اسلام کی فتنہ انگيزیوں اور سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے رہبرانقلاب اسلامی کے فتوے پر بھرپور طرح سے عمل کیا جائے۔

 لبنان میں انجمن اسلامی عکار اور الشمال نے بھی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے اس فتوے کو مسلمانوں کے اتحاد کا سبب قرار دیا ہے۔ لبنان کے عمل اسلامی محاذ نے رہبر انقلاب اسلامی کے اس فتوے کو اسلامی معاشرے کی سلامتی کی علامت اور دشمنوں کی فتنہ انگيزی کے مقابل ہوشیاری سے تعبیر کیا ہے۔

اردو ریڈیو تہران